مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارشکے نتیجے میں لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے تین اور ساہیوال میں چار افرادہلاک ہوگئے ہیں۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش سے ایک طرف تو موسم خوشگوار ہو گیا تاہم بعض جگہوں پر چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ لاہور کے علاقے نین سکھ فیروزوالہ میں تیز بارش سے ٹرک اڈے کی چھت گر گئی۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام نے تین لاشیں نکال لیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ روہی نالہ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے چار بچے زخمی ہو گئے۔ ادھر ساہیوال کے علاقے دستگیر کالونی میں ایک مکان کی چھت تیز بارش برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مہر نیوز- 29جون 2011ء : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارشکے نتیجے میں لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے تین اور ساہیوال میں چار افرادہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1347672
آپ کا تبصرہ