16 فروری، 2017، 1:23 PM

سعودی عرب میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

سعودی عرب میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں الشرقیہ، نجران، جازان، عسیر، باحہ، خمیس، مشیط، مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے اورانتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بغیرضرورت گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News ID 1870486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha