مہر خبررساں ایجنسی- بین الاقوامی گروپ: امریکہ نے دہشت گرد گروپ القاعدہ کی تشکیل اور اس کی پرورش میں نمایاں کردار ادا کیا اور طالبان اورالقاعدہ کے اعلی رہنماؤں کی تربیت میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کلیدی کردار ادا کیاتھا۔
بن لادن کون تھا؟
اسامہ بن لادن بن محمد بن عوض بن لادن 10 مارچ 1957ء کوسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بن لادن خاندان میں پیدا ہوا، بن لادن نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کی داغ بیل ڈالی افغانستان کی جنگ میں وہ امریکیوں کے شانہ بشانہ رہا، القاعدہ نے دنیا میں کئی دہشت گرد کارروائیوں میں شرکت کی، اس نے 7 اگست 1998 میں تانزانیا اور نیروبی میں امریکی سفارتخانوں پر حملے کئے امریکی جنگی کشتی یو ایس ایس کول پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی، اس کے بعد 11 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیا جس کے بعد امریکی سی آئی اے نے اپنے تربیت یافتہ شاگرد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا بن لادن نے 1998 ء میں امریکہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ، بن لادن نے طالبان مخالف افغان مجاہد کمانڈر احمد شاہ مسعود کو قتل کرنے کا حکم دیا ۔ بن لادن کے شاہزادہ ، شیخ، مجاہد شیخ اور ابو محمد فرضی نام تھے۔ بن لادن نے اپنی کارروائیوں کے ذریعہ امریکی فوج کو مسلمان ممالک پر لشکر کشی کا موقع فراہم کیا ، بن لادن نے اسلام کو بدنام کرنے کے لئے بے گناہ افراد کے سر قلم کئے، مسجدوں کو بم دھماکوں سے اڑایا اور اولیاء الہی کے مزاروں کو منہدم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اسامہ بن لادن نظریاتی اعتبار سے وہابی انتہا پسند مکتب فکر سے منسلک تھا اور سعودی عرب انتہا پسند وہابیوں کا گڑھ ہے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب ، پاکستان اور افغانستان میں صرف وہابی مکتبہ فکر کی حمایت حاصل تھی سچےمسلمان القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کی کارروائیوں سے بےزار اور متنفر ہیں کیونکہ ان کی تشکیل میں امریکہ کا ہاتھ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ