قم میں بحرینی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

قم – مہر خبررساں ایجنسی: قم میں آج ہزاروں افراد نے نماز جمعہ کے بعد بحرین میں آل خلیفہ و آل سعود کے بھیانک جرائم کےخلاف اور بحرینی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا.

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں آج ہزاروں افراد نے نماز جمعہ کے بعد  بحرین میں  آل خلیفہ و آل سعود کے بھیانک جرائم کےخلاف اور بحرینی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد، آل خلیفہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے اور حقوق انسانی کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم پر خاموش نہ رہیں مظاہرین نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں  درجنوں مسجدوں  کی شہادت اور قرآن مجید جلانے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود آل یہود ہیں جنھوں نے امریکہ کے دیوانے پادری ٹیری جونزجیسا اقدام کرکے صہیونیوں کو خوشحال کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ اور آل سعود امریکی اور اسرائیل آلہ کار ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا باعث ہیں۔

News Code 1300409

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =