26 فروری، 2011، 5:36 PM

صدر آصف علی زرداری

پاکستانی صدر کی کویت کے امیر سے ملاقات

پاکستانی صدر کی کویت کے امیر سے ملاقات

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کویت سٹی میں ہوئی ۔ پاکستان کےصدرآصف علی زرداری اور امیر کویت نے وسیع تجارتی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ صدر زرداری کویت کے یوم آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کیلئے جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورے پر کویت سٹی پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر امیر کویت نے ان کا استقبال کیا ۔

News ID 1262096

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha