23 اگست، 2010، 11:11 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

حکام کو طلباء کے درمیان جا کر ان کے سوالات کے جوابات دینے چاہییں

حکام کو طلباء کے درمیان جا کر ان کے سوالات کے جوابات دینے چاہییں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں پر جوش طلباء کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ ملاقات میں فرمایا: اتحاد پر تاکید سے مراد اصول کے محور پر اتحاد ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں پر جوش طلباء کے ساتھ دوستانہ  اور مخلصانہ ماحول میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں یونیورسٹیوں کے طلباء کی انجمنوں کے 12 نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سیاسی ، اقتصادی، سماجی، ثقافتی ، علمی اور یونیورسٹیوں کے متعلق اہم مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔

اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیش کئے گئے بعض ابہامات کے جواب اور یونیورسٹیوں اور طلباء کے اہم مسائل کے بارے میں تشریح کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں مندرجہ ذیل طلباء اور طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا:

٭ محمد مہدی فر، یونیورسٹیوں کی طلباء فورس کے نمائندے

٭ سید علی روحانی، ممتاز طلباء کے علمی مقابلوں میں پہلا مقام

٭ رامین محمدی، دفتر تحکیم وحدت کے سکریٹری اور ایم اے کے طالب علم

٭ فرحناز فہیمی پور، خوارزمی مقابلوں میں پہلا مقام ، ڈینٹل طالبہ

٭ مسعود براتی، طلباء کی جسٹس تحریک کے نمائندے

٭ ماجدہ محمدی، ممتاز طالبہ

٭ سید محی الدین فاضلیان، تہران یونیورسٹی اور تہران میڈيکل یونیورسٹی کی اسلامی انجمن کے سکریٹری

٭ فاطمہ فیاض ، ممتاز طالبہ

٭ محمد افکانہ، مستقل طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نمائندے

٭ سعید ناطقی، غدیر انجمن کے نمائندے اور میڈيکل کےطالب علم

٭ محمد رضا یزدانی، ضیافت اندیشہ پروگرام کے نمائندے اور فیزکس کے طالب علم

٭ مجتبی کشوری، طلباء کی جہادی تفریحات کے نمائندے

مذکورہ نمائندوں نے اپنے اپنے بیانات میں مندرجہ ذيل امور پر تاکید کی:

٭ اجرائی حکام کو  اپنےساتھیوں اور دوستوں کے انتخاب میں مکمل طور پر دقت کرنی چاہیے

٭ سیاستدانوں کو انتخابات کے بارے میں زودہنگام تبلیغات سے پرہیز کرنا چاہیے

٭ سیاسی پارٹیوں اور احزاب سے دور رہنے اور طلباء کی انجمنوں کے مستقل ہونے پر تاکید

٭ فتنہ کےبحران کی پیچیدگی کے مقابلے میں گہری بصیرت اور باہمی اتحادکی حفاظت پر تاکید

٭ طلباء کے عقائد کو مضبوط بنانے پر تاکید

٭ ضیافت اندیشہ پروگرام کے مثبت نکات کی روشنی میں طلباء کی ثقافتی تفریحات اور دوروں پر نظر ثانی کرنے پر تاکید

٭ بشری تاریخ کے گرانقدر اور گراں سنگ تجربات کے ذخائر سےصحیح استفادہ اور سبق حاصل کرنے پر تاکید 

٭ ملک کے مختلف شعبوں کے حکام کے اندر بسیجی اور جہادی جذبہ کے استحکام پر تاکید

٭ گذشتہ برس کے واقعات اور حوادث کے پیش نظر وحدت و اتحاد اور زیادہ سے زيادہ جذب  کرنے کے مفاہیم کی صحیح حد بندی اور تشریح پر تاکید

٭ حقیقی اور حقوقی افراد کے بارے میں درست تنقید کا طریقہ کار

٭ ملکی اور قومی اقدار کو کمزوری اور تضعیف سے بچانے کے سلسلے میں حقیقت بینی، سہل انگاری اورغفلت کے درمیان فرق پر تاکید

٭ قوم کے ایٹمی حقوق کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ انداز اورتدبیر پر شکریہ

٭ ملک و قوم کی عزت و افتخار میں اضافہ کرنے والے ممتاز طلباء کی ظرفیتوں سے مرتب منصوبہ کے تحت استفادہ پر تاکید

٭ انقلاب اسلامی کے اصلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عدل و انصاف پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے پر تاکید

٭ عالمی سطح پر ایران کو علمی مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے اسٹراٹیجک ہدف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دقیق منصوبہ بندی پر تاکید

٭ علم و دانش کی بنیاد پر اقتصاد کی جانب حرکت کرنےکی ضرورت پر تاکید

٭ سیاسی میدان میں بد اخلاقیوں اور تخریبی ماحول پر شدید تنقید

٭ علمی تنزل کو روکنے کے لئے یونیورسٹی اساتذہ کے جائزے اور انتخاب میں علمی معیاروں پر کافی توجہ کرنےپر تاکید

٭ اقتصادی بد عنوانیوں میں ملوث اور بیت المال کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی پر تاکید

٭ جامع ثقافتی نقشہ کی تدوین اور جمہوری اسلامی ایران ماڈل کے فروغ پر تاکید

٭  قومی خود اعتمادی کے استحکام پر تاکید

٭ اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ اور ان کو ملک کی ترقی اور پیشرفت کی فرصت میں بدلنے کے لئے صحیح منصوبہ بندی پر تاکید

٭ مختلف علوم میں  ریسرچ اور تحقیقاتی مراکز کی تاسیس پر تاکید

٭ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے درمیان وسائل اور امکانات کی منصفانہ تقسیم پر تاکید

٭ انقلاب اسلامی کے کارساز اور نئے پیغامات کے صدور پر اہتمام

٭ نجی شعبوں کے دائرہ کار پر خصوصی توجہ پر تاکید

٭ فقر و فساد ، تبعیض اور غربت کے ساتھ منظم و مرتب پروگرام کے ساتھ مسلسل مقابلہ کرنے پر تاکید

٭ ریڈيو اور ٹی وی کے پروگراموں میں اسلام کی صحیح اقتصادی و اجتماعی ثقافت پر توجہ پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے نمائندوں کے اظہار خیال کے بعد آج کی اس ملاقات اور نشست کو سب سے شیریں اور لطف اندوز قراردیا اور طلباء کے بیانات میں پیش کئے گئے مسائل پر سنجیدہ توجہ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس جلسہ میں طلباء کے خیالات اور نظریات میں تفاوت بہت ہی دلنشیں اور پرطراوت ہے اور انھوں نے غور و فکر اور قوی استدلال کے ساتھ اپنے خیالات کا جس  انداز سے اظہار کا ہے وہ قابل تحسین اور لائق فخر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کے نمائندوں کے گہرے اور عمیق خیالات کو طلباء انجمنوں کی عظیم ظرفیت کا مظہر قراردیا اور اس جلسہ میں بیان کئے گئے مطالب کو گہری فکر و شعور اور حقیقت تک پہنچنے کا آئینہ قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ایک طالب علم کی طرف سے تنقید، سوالات اور نظریات کے بارے میں بیان کئے گئے مطالب کا مثبت جواب دیا اور اس کے نظریات کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا: طلباء ملک کے بہترین طبقات میں شامل ہیں اور حکام کو چاہیے کہ وہ طلباء کے پڑھے لکھے با شعور اور فہیم طبقہ کے درمیان جا کر ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیں

News ID 1138692

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha