21 جون، 2010، 11:11 AM

رابرٹ گیٹس

امریکی وزیر دفاع کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری

امریکی وزیر دفاع کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کو مؤثرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں مدد ملےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کو مؤثرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایران کے پرامن  ایٹمی پروگرام کو روکنے میں مدد ملےگی۔ گیٹس نے کہا کہ نئی پابندیوں سے ایران کی اقتصادی طاقت پر اثر پڑےگا  گیٹس نے دھمکی بھی دی کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشنز بھی کھلا ہے امریکی وزیر دفاع نے علاقہ میں امریکہ نواز عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف قیام کریں اور امریکہ ان کی مدد کرےگا گیٹس نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام عرب ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے۔ واضح رہےکہ امریکہ عرب ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرکے بڑی مقدار میں اپنےہتھیار فروخت کررہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے صدر اوبامہ کی افغانستان سے انخلا شروع کرنے کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی سے فوج کی بڑی تعداد افغانستان سے نہیں نکلے گی۔  واضح رہے کہ امریکہ اسلامی ممالک کے خلاف اپنی موزیانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے  اور اسلامی کانفرنس تنظیم کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

News ID 1104584

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha