11 جون، 2010، 1:44 PM

صدر محمود احمدی نژاد

جوہری طاقتیں اپنے فائدہ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم رکھنا چاہتی ہیں

جوہری طاقتیں اپنے فائدہ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم رکھنا چاہتی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے چين میں شنگھائی کے ورلڈ ایکسپو میں یوم ایران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری طاقتیں اپنے فائدہ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی پراجارہ داری قائم رکھناچاہتی ہیں اور وہ دوسرے ملکوں کو پر امن مقاصد کے لئے بھی جوہری توانائی استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینا چاہتیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ جوہری طاقتیں اپنے فائدہ کیلئے جوہری ٹیکنالوجی پراجارہ داری قائم رکھناچاہتی ہیں اور وہ دوسرے ملکوں کو پر امن مقاصد کے لئے بھی جوہری توانائی استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینا چاہتیں۔ شنگھائی کے ورلڈ ایکسپو میں یوم ایران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ان جوہری طاقتوں میں سے کچھ نے جوہری توانائی کو انسانی تباہی کیلئے بھی استعمال کیا ہے۔ان طاقتوں نے خود جوہری ہتھیار استعمال کیے ہیں مگر دوسرے ممالک کو اس توانائی کو پرامن طور پر بھی استعمال نہیں کرنے دیتیں۔احمدی نژادنے کہا کہ یہ قوتیں سائنس اور ٹیکنالوجی پراپنے فائدے کیلئے اجارہ داری قائم رکھنا چاہتی ہیں۔ایرانی صدر چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ورلڈایکسپو میں شرکت کی ہے جہاں ایرانی اور چینی اسٹالز پر یوم ایران منایا جارہا ہے۔ ایران کے صدر نےکہا کہ ایران پابندیوں کے سائے میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور کوئی بھی طاقت ایرانی عوام کو پیشرفت و ترقی سے باز نہیں رکھ سکتی انھوں نے کہا کہ امریکہ کے دباؤ میں منظور کی جانے والی قراردادوں کی کوئی حیثیت و قدر و قیمت نہیں ہے۔

News ID 1098757

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha