مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تہران میں غزہ کی یاد میں فلسطین کے مستقبل بارے قومی و اسلامی یکجہتی سمینار کے دوسرے دن نمامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لاریجانی نے کہا کہ ہم فلسطینی تنظیموں کے درمیان یکجہتی و اتحاد کا مشاہدہ کررہے ہیں یہ مبارک اور بابرکت عمل ہے اور اتحاد کے ذریعہ ہم فلسطینی عوام کے مصائب و مشکلات کو کم کرنے اور اسرائیل و امریکہ کے شر سے نجات پاسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ