31 جنوری، 2010، 1:08 PM

فلسطینی تنظیم حماس

اسرائیل نے حماس کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے باہر محاذ جنگ کھول دیا ہے

اسرائیل نے حماس کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے باہر محاذ جنگ کھول دیا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف مقبوضہ فلسطین سے باہر جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اسرائیل کو اس کا سنگين جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس  کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف مقبوضہ فلسطین سے باہر جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اسرائیل کو اس کا سنگين جواب دیا جائے گا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عرب امارات میں اس کے اہم کمانڈرمحمد المبحوح کو شہید کر کے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کردی ہے- ابو عبیدہ نے اخباری بیان میں کہا کہ محمد المبحوح کو شہید کر کے اسرائیل نے پیغام دیا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور وہ ہر جگہ پر کارروائی کرسکتا ہے- واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے بانی کمانڈر محمد ال مبحوح کو اسرائیلی ایجنٹوں نےدبئی کے ایک ہوٹل میں شہید کردیا تھا- ابو عبیدہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو لگام یدنے کی کوشش کریں اور اس کے ہاتھ اپنے ممالک میں کھولے نہ چھوڑیں۔

 

News ID 1027108

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha