15 اکتوبر، 2009، 11:48 AM

پاکستان

لاہور میں طالبان دہشتگردوں کے تین خودکش حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

لاہور میں طالبان دہشتگردوں کے تین خودکش حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں بیدیاں ،مناواں اور ایف آئی اے کی بلڈنگ پرطالبان دہشتگردوں کے حملوں میں ابتک سات دہشتگرد اور متعدد پولیس اہلکار مارے جاچکے ہیں حملہ آوروں میں تین دہشت گرد خواتین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں بیدیاں ،مناواں اور ایف آئی اے کی بلڈنگ پرطالبان دہشتگردوں کے حملوں میں ابتک سات دہشتگرد اور متعدد پولیس اہلکار مارے جاچکے ہیں حملہ آوروں میں تین دہشت گرد خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مناواں پولیس کے9 اہلکار اورایف آئی اے کے چار اہلکار اور عام شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ لاہور میں آج تین خود کش حملوں میں اندازاً 18دہشتگردوں نے کا رروائی کی ۔مناواں پولیس ٹریننگ اسکول میں 9سے 10دہشتگردوں نے حملہ کیا جن میں سے تین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔مناواں پولیس سنٹرپر دہشتگردی میں مبینہ طور پر تین خودکش حملہ آور لڑکیاں بھی شامل تھیں ۔ذرائع کے مطابق چاروں دہشتگردوں نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔آج صبح پہلا حملہ ٹمپل روڈ پر ایف آئی اے بلڈنگ پر ہوا جہاں دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔ایف آئی اے اہل کاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ مبینہ طورپر تین دہشت گردفرار ہوگئے۔ابھی ایف آئی اے کی عمارت میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھاکہ دہشت گردوں نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس ٹریننگ اسکول اور مناواں میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کردیا۔ جہاں دہشت گردوں نے پہلے دھماکے کئے اور اس کے بعد اندر گھس کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔تازة ترین اطلاعات کے مطابق بیدیاں ٹریننگ سنٹر اور مناواں پولیس ٹریننگ سنٹر میں مجموعی طور پر چاردہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی زخمی کو سیکیورٹی کلیرنس کے بغیر ڈسچارج نہ کیا جائے۔ ایف آئی اے کی بلڈنگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےہلاک ہونیوالوں میں رانافاروق ،شہزاد یونس ،انسپکٹر ریاض ،اکرام الحق ،مبشرصدیق اور ظہیرافضل شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 

News ID 964724

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha