5 اکتوبر، 2009، 11:48 AM

جیمز جونز

ایران کا ایٹمی موضوع صحیح سمت میں جاری ہے// نیویارک ٹائمز کا دعوی بے بنیاد

ایران کا ایٹمی موضوع صحیح سمت میں جاری ہے// نیویارک ٹائمز کا دعوی بے بنیاد

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان قریبی تعاون پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اس نے کہا کہ ایران کا ایٹمی موضوع صحیح سمت میں جاری ہے اور نیویارک ٹائمز کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران اور بین الاقاومی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کو اچھا قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے قم میں قائم ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے کر بہت اہم اور اچھا قدم اٹھایا ہے پروگرام کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کار 25 اکتوبر کو قم میں قائم ایٹمی تنصیبات کا دورہ کریں گے۔بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کے ساتھ گفتگو میں ایرانی حکام نے قم کے ایٹمی پلانٹ کے معائنے کی اجازت دے دی ہے۔ایرانی حکام نے واضح کردیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور ایٹمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں مین اس بات کی تائید کی ہے۔
News ID 958803

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha