مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئےہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف بھی شامل ہیں ۔ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق طالبان دھماکوں سے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کا نشانہ ضلعی پولیس چیف خوجہ عیسیٰ تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 20 اگست کو صدارتی الیکشن ہونے والے ہیں جس کیلئے یہاں نیٹو افواج کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ