26 اپریل، 2009، 12:24 PM

پاکستان

صوبہ سرحد کے ضلع لوئر دیر میں بم پھٹنے سے 12 بچے ہلاک ہوگئے ہیں

صوبہ سرحد کے ضلع لوئر دیر میں بم پھٹنے سے 12 بچے ہلاک ہوگئے ہیں

پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع لوئر دیر میں ایک گھر میں بم دھماکے سے 12 بچے ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع لوئر دیر میں ایک گھر میں بم پھٹنے سے 12 بچے ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق خان بانڈہ کے علاقے میں ایک گھر کے اندر بم پھٹا ہے جس میں کئی بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والے بچوں کی عمریں بارہ سال سے کم ہیں۔بچے گرلز پرائمری اسکول کے پاس کھیل رہے تھے کہ اس دوران بعض نامعلوم افراد نے انہیں یہ کہہ کر ایک بم پکڑا دیا کہ یہ کھلولنا ہے۔ بچے بم لیکر اپنے گھر آئے اور اکھٹے ہوکر اسکا تماشا کررہے تھے کہ اس دوران بم زوردار دھاکے کے ساتھ پھٹ گیا جس میں بارہ بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے جہاں بعض بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

News ID 867503

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha