2 فروری، 2009، 9:23 PM

خالد مشعل

فلسطینی عوام ایرانی قوم اور رہبری کی حمایتوں کے قدرداں ہیں

فلسطینی عوام ایرانی قوم اور رہبری کی حمایتوں کے قدرداں ہیں

فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے تہران یونیورسٹی میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ایرانی قوم اور رہبری کی حمایتوں کے قدرداں ہیں اور فلسطینی عوام کے سلسلےمیں ایران کے اقدامات کا خداوندمتعال انھیں اجر وپاداش عطا فرمائے گا اور فلسطینی عوام بھی ان اقدامات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہوں سے دیکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے تہران یونیورسٹی میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ایرانی قوم اور رہبری کی حمایتوں کے قدرداں ہیں اور فلسطینی عوام کے بارے میں ایران کے اقدامات کا خداوندمتعال اجر وپاداش عطا فرمائے گا اور فلسطینی عوام بھی ان اقدامات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہوں سے دیکھیں گے۔خالد مشعل نے اسرائیل کے خلاف جد وجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی مکمل آزادی تک جد وجہد جاری رہے گی خالد مشعل نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں غزہ کی تعمیر کے سلسے میں ایران کی طرف سے کئے جانے والے تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس موقع پر میں ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کے اعلی حکام کا تہہ دل سے شکر کذار ہوں جنھوں نے مشکلات لمحات میں فلسطینیوں کی حمایت کرکے اپنے اسلامی اور انسانی ، اخلاقی ذمہ داری کو اچھے طرح ادا کیا ہے ۔ خالد مشعل نے تہران یونیورسٹی کے طللباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں ہماری وفاداریاں ان کے ساتھ ہیں اور آج کل ہونے والے غلط پروپیگنڈہ پر آپ توجہ نہ دیں کیونکہ یہ پروپیگنڈہ یا ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہورہا ہے یا ہمارے دشمنوں کے حامی  اس پروپیگنڈہ میں ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں دوست اور دشمن  اور کافر و منافق کی واضح پہچان ہوگئی ہے خالد مشعل نے کہا کہ امت اسلامی اور فلسطیی عوام نے غزہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے لوگوں کے چہروں کو خوب پہچان لیا ہے

 

News ID 827882

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha