15 جنوری، 2009، 5:09 PM

غزہ

غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی کیمپ پر اسرائیل کی شدید بمباری

غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی کیمپ پر اسرائیل کی شدید بمباری

غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی کیمپ پر اسرائیل کی شدید بمباری کی وجہ سے امدادی ادارے کی کارروائیاں معطل ہوگئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی کیمپ پر اسرائیل کی شدید بمباری کی وجہ سے امدادی ادارے کی کارروائیاں معطل ہوگئی ہیں ۔ عدنان ابوحسنہ نے کہا ہے کہ فسفورس بموں سے حملہ کیا گیا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے کے کیمپ پر بمباری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ رد عمل اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دیا۔بان کی مون نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کی تکالیف ناقابل برداشت ہو گئی ہیں۔ اور اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند کردے لیکن اسرائیل طرف نرم زبان نہیں بلکہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے ۔ ادھر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے نام ایک خط میں کچھ عرب اور مسلمان رہنماؤں پر غزہ میں اسرائیلی کارروائی پر نہ صرف خاموشی اختیار کرنے بلکہ اس کی حمایت کا بھی الزام لگایا ہے۔
صدر احمدی نژاد نے شاہ عبداللہ سے کہا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور اس مسئلے پر اپنے نظریات بیان کریں۔ احمدی نژاد نےاس خط میں لکھا ہے کہ جو رہنما اسرائیلی کارروائی پر چپ ہیں یا اس کی حمایت کررہے ہیں اور انھیں یہ  توقع ہے کہ غزہ کے مسلمانوں  کا حوصلہ ٹوٹ جائے گا یا وہ ہتھیار ڈال دیں گے ایسا سوچنا غلطی ہے کامیابی غزہ کے مسلمانوں کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بالآخر ناکام ہو جائے گا اور اسرائیلی ریاست ختم ہو جائے گی اور اس کے حامیوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔

 

News ID 817165

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha