مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالی سمندری قزاقوں نےبحر ہند میں تیل کے ایک بڑے سعودی جہاز کو اغوا کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق " سیریس سٹار" نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ جہاز میں بیس لاکھ بیرل تیل لدا ہوا ہے جو سعودی عرب کی یومیہ پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے اور جس کی قیمت سو ملین ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
قزاقوں نے جہاز پر سنیچر کو کینیا کے ساحل سے تقریباً آٹھ سو کلومیٹر دور قبضہ کر لیا تھا۔جہاز پر عملے کے پچیس ارکان سوار ہیں جن میں دو برطانوی شہری بھی ہیں۔امریکی بحریہ کے مطابق اسے صومالیہ کی طرف لے جارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق " سیریس سٹار" نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ جہاز میں بیس لاکھ بیرل تیل لدا ہوا ہے جو سعودی عرب کی یومیہ پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے اور جس کی قیمت سو ملین ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ قزاقوں نے جہاز پر سنیچر کو کینیا کے ساحل سے تقریباً آٹھ سو کلومیٹر دور قبضہ کر لیا تھا۔جہاز پر عملے کے پچیس ارکان سوار ہیں جن میں دو برطانوی شہری بھی ہیں۔امریکی بحریہ کے مطابق قزاقوں کی جانب سے اتنے بڑے پیمانےپر پہلے کبھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ