ایران نے جدید نسل کے زمین سےزمین پر مار کرنے والے " سجّیل " میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے
وزیر دفاع مصطفی محمد نجار کی موجودگی میں ایران نے" یا علی بن موسی الرضا (ع) " کی مقدس رمز اور نام کے ساتھ جدید نسل کے زمین سےزمین پر مار کرنے والے " سجّیل " میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع مصطفی محمد نجار کی موجودگی میں ایران نے " یا علی بن موسی الرضا (ع) " کی مقدس رمز اور نام کے ساتھ جدید نسل کے زمین سےزمین پر مار کرنے والے " سجّیل " میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے اس موقع پر نامہ نگاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی ماہرین اور انجینئروں کی یہ ایک عظیم کامیابی اور پیشرفت ہے یہ میزائل دو مرحلہ میزائل ہے جس میں دو موٹر ہیں جو جامد و مرکب ایندھن سے چلتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ میزائل بڑی قابلیت اور سرعت کا حامل ہے ۔ وزير دفاع میجر جنرل نجار نے کہا کہ ہماری دفاعی پالیسی میں میزائل تجربات کو بڑی اہمیت حاصل ہے انھوں نے کہا کہ سجیّل میزائل کے تجربہ کا پروگرام بہت پہلے بنایا گيا تھا اور اس کا علاقہ کے موجودہ حالات سے کوئی ربط نہیں ہے یہ میزائل دو ہزار کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے میجرجنرل نجار نے اس کامیابی پر ایرانی عوام ، مسلح افواج اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارک باد پیش کی ۔
آپ کا تبصرہ