مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے سینٹ کی چار ایسی نشستیں جیت لی ہیں جو پہلے ریپبلیکن پارٹی کے پاس تھیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے یہ نشستیں ریاست ورجینیا، نیو میکسیکو، نارتھ کیرولینا اور نیو ہمپشائر میں جیتی ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی کوشش ہے کہ سینٹ کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے کانگریس پر اپنی گرفت کو مزیدمضبوط کیا جائے۔ چار نومبر کے صدارتی انتخابات میں سینٹ کی پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔
امریکی سینٹ میں سو نشستیں ہوتی ہیں اور اِس وقت دو آزاد اراکین کی حمایت سے ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلیکن پارٹی کے انچاس کے مقابلے میں اکیاون اراکین کی سبقت حاصل ہے۔ دوسری جانب ایوانِ نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جہاں پر اِس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلکن پارٹی کے ایک سو ننانوے اراکین کے مقابلے میں دو سو پینتیس اراکین کی سبقت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ