مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار ہاآرتص کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج" یونیفل " کے کمانڈر " جنرل کلوڈيو گیرزیانو" نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کی امن فوج کے کمانڈر نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ مسلسل لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے اور اس کے ساتھ اسرائیل نے ان جگہوں کا نقشہ بھی فراہم نہیں کیا جہاں اس نے کسٹرل بم گرائے ہیں۔ اقوام متحدہ کے کمانڈر کے مطابق حزب اللہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل پیرا ہے اور اس کو باقاعدہ تسلیم کرتی ہے اقوام متحدہ کے کمانڈر نے کہا کہ حزب اللہ کا رابطہ یونیفل کے ساتھ دوستانہ ہے اور دونوں کا ایکدوسرے کے ساتھ تعاون جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ