مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے بیروت سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے لبنان کے سیاسی گروہوں کے باہمی اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی سلامتی در حقیقت پورے خطے کی سلامتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:لبنانیوں کے اس باہمی اتفاق سے پورے عربی اور اسلامی ممالک میں خوشی اور شادمانی کا ماحول ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں لبنانیوں کے اس اتفاق پر فخر ہے متکی لبنان کے صدر کے انتخاب کی تقریب میں شرکت کے لئے آج بیروت پہنچے ہیں جہاں ان کا لبنانی حکام نے استقبال کیا۔ لبنان کے صدر کے انتخاب کی تقریب آج بیروت میں منعقد ہو گي۔ جس میں ایران ، فرانس، شام، لبنان اور اسپین کے وزرائے خارجہ کے علاوہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ