5 مارچ، 2008، 8:54 PM

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ میں ایندھن کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اقوام متحدہ نے غزہ میں ایندھن کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ایمولینس سروسز کے آپریشنز شدید متاثر ہورہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ایمولینس سروسز کے آپریشنز شدید متاثر ہورہے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی کل 87 ایمبولینس میں سے 30 کھڑی ہوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مطابق غزہ میں ایندھن اور پانی کی کمی نے صورتحال گھمبیر بنا دی ہے۔ ہلال احمر اور وزارت صحت علاقے میں امدادی آپریشن نہیں کر پا رہے۔ اس طرح غزہ کے تمام 140 کنوؤں سے ایندھن کے بغیر پانی نکالنے کا کام بھی بند ہوچکا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے اقتصادی و تجارتی پابندیوں کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی کی شدید قلت ہے۔ اسرائیل کی اس واضح بربریت پر عرب ممالک تماشائی بنے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ کیا فلسطینی عرب اور مسلمان نہیں ہے؟ عرب ممالک کو اپنے تعلقات امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوری طور پر ختم کردینے چاہییں ۔ سلفی وہابی مفتیوں کے فتوے بھی صرف شیعوں کے لئے ہیں وہ اپنے صہیونی اوریہودی بھائیوں کے خلف فتوی صادر کرنے سے قاصر وعاجز  ہیں۔

 

News ID 650567

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha