30 نومبر، 2007، 10:23 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزات علمیہ ہمیشہ آزاد اندیشی کا گہوارہ اور آزاد علمی فکر کا مرکز رہے ہیں

حوزات علمیہ ہمیشہ آزاد اندیشی کا گہوارہ اور آزاد علمی فکر کا مرکز رہے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قم ، مشہد اور اصفہان کے حوزات علمیہ کے بعض ممتاز اساتذہ ، محققین ، فضلاء اور مبلغین نے 4 گھنٹے تکملاقات اور گفتگو کی۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قم ، مشہد اور اصفہان کے حوزات علمیہ کے بعض ممتاز اساتذہ ، محققین ، فضلاء اور مبلغین نے 4 گھنٹے تکملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات کے آغاز میں حوزہ علمیہ کے 17 اساتذہ اور فضلاء نے حوزات علمیہ کےمختلف علمی، تعلیمی و تبلیغی مسائل پر اپنے نظریات پیش کئے ۔

اس کے بعد حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزات علمیہ کی عظیم ظرفیت اور نئی نسل کے رشد اور ان کے علمی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :  

مستقبل پردقیق نظر، علمی مدیریت میں تحول و تبدیلی کا پروگرام ، تعلیمی متون پردقیق نظر ، حوزات علمیہ کی ضرورتوں کے مطابق مناسب منصوبہ بندی ، مستقبل کے لئے منصوبہ سازی ، اور آزاد فکر و آزاد اندیش علمی نشستوں اور کرسیوں پر زيادہ سے زیادہ اہتمام ، جدید ترین ٹیکنالوجی اور سریع ترین تبدیلیوں کے پیش نظررشد اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہنے کے لئے بنیادی ضروریات میں سے ہے ۔

رہبر معظم نےحوزات علمیہ میں مستقبل پر توجہ رکھنے حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے کردار ، مراجع عظام و علماء کرام کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : عوام کی دینداری کے سلسلے میں حوزات علمیہ اور علماء کی اہم ذمہ داری کے پش نظر مستقبل پر خاص توجہ رکھنے کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہےرہبر معظم انقلاب اسلامی نے تبدیلی و تحول کو حتمی اور اجتناب ناپذير مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا : تبدیلیوں سے دوری ، نابودی اور الگ تھلگ ہوجانے کا سبب بن جائے گي لہذا تبدیلی و تحول کو قبول کرکے اس کی صحیح سمت میں ہدایت اور مدیریت کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حوزات علمیہ میں تبدیلی و تحول کو ضروری قراردیتے ہوئے تعلیمی ، تحقیقی اور درسی متون میں تحول اور حوزہ علمیہ کی مستقل سند اعطا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : تحول و تبدیلی کے لئے یہ تمام امور ضروری ہیں لیکن ان کی ہدایت اور مدیریت صحیح سمت ہونی چاہیے تاکہ سند گرائی اور کم علمی کے آفات سے حوزات علمیہ محفوظ رہیں

 رہبر معظم نے آزاد فکر نشستوں کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے فرمایا : حوزات علمیہ ہمیشہ آزاد اندیشی کا گہوارہ اور آزاد علمی فکر کا مرکز رہے ہیں لہذا حوزات علمیہ میں آزاد علمی نشستوں کا انعقاد عام ہونا چاہیے اور دوسروں کے نظریات کوبرداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم نے مختلف مضامین کے لئے مختلف گروہ تشکیل دینے اور حوزات علمیہ میں ان کو رسمیت دینے پر بھی تاکید کی ۔

 

News ID 596118

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha