31 اکتوبر، 2007، 4:45 PM

سرگئی لاوروف

امریکی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنےمیں مددگار ثابت نہیں ہونگی

امریکی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنےمیں مددگار ثابت نہیں ہونگی

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنےمیں مددگار ثابت نہیں ہونگی

مہرخبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں معاملےکے حل کے لئے جاری اجتماعی کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہوں گی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات میں کہی۔لاروف نے کہا کہ  روس ایران کے جوہری معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے صدر احمدی نژاد سے کہا کہ ایران اپنے جوہری معاملے پر لاحق سوالات دور کرنے کے لئے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون فراہم کررہا ہے اور عالمی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ عالمی برادری کے لئے قابل اعتماد ہوگی اور ایران  ایٹمی ایجنسی کے وسالوں کا جواب پروگرام کے مطابق دے رہا ہے واضح رہے کہ ایٹمی معاملے میں عالمی برادری سے ایران کو الگ تھلگ کرنے کے بجائے امریکہ خود ہی عالمی برادری سے کٹ کر رہ گیا ہے اور اب اس کی بات فرانس اور برطانیہ کے علاوہ کوئی بھی ملک ماننے کے لئے تیار نہیں ہے

 

News ID 578578

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha