16 مارچ، 2018، 12:20 PM

برطانوی وزیر دفاع کا نام جہالت کی بنا پر تاریخ میں ثبت نہیں ہوگا

برطانوی وزیر دفاع کا نام جہالت کی بنا پر تاریخ میں ثبت نہیں ہوگا

روسی وزیر خارچہ سرگئی لاوروف نےبرطانوی وزیر دفاع کے غیر مہذبانہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزير دفاع اپنا نام تاریخ میں لکھوانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس علم کافی نہیں ہےاس لئے انکا نام تاریخ میں نہیں لکھا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارچہ  سرگئی لاوروف نےبرطانوی وزیر دفاع کے غیر مہذبانہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزير دفاع اپنا نام تاریخ میں لکھوانا چاہتے ہیں لیکن  ان کے پاس علم کافی نہیں ہےاس لئے انکا نام تاریخ میں نہیں لکھا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے برطانیہ کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس  کے نزدیک  اس قسم کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور روس مناسبت وقت پر اس جواب دےگا۔

سرگئی لاوروف نے سابق جاسوس کے بارے میں برطانوی الزامات کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئےکہا کہ تمام اطلاعات برطانیہ کے پاس ہیں ۔

News ID 1879401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha