مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد نے اپنے صوبائی دورے کے اٹھائیسویں مرحلے میں صوبہ کرمان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر کام جاری رکھےگا صدر محموداحمدی نژاد نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران یورپی یونین سے دوبارہ چیت شروع ہوجانے کے باوجود اپنے ایٹمی پروگرام سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حق سے ایک انچ بھی زیادہ نہیں مانگ رہا اور نہ ہی اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے میں ایک انچ پیچھے ہٹے گا۔ ایران کے حقوق چھینے والوں کا آخری دم تک مقابلہ کیا جائے گا ۔احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں ایران کے سخت اور دنداں شکن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا انھوں نے کہا کہ حکومت قومی اور ملکی مفادات کی حفاظت اور پاسداری کے لئے اپنے منصبی فرائض پر عمل پیرا ہے
آپ کا تبصرہ