24 مارچ، 2007، 11:26 PM

عراق

عراق میں تشدد کے مختلف واقعات اور بم حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئےہیں

عراق میں تشدد کے مختلف واقعات اور بم حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئےہیں

عراق میں تشدد کے مختلف واقعات اور بم حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تشدد کے مختلف واقعات اور بم حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں اطلاعات کے مطابق بغداد کے ضلع الدورا میں بیس افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک خود کش حملہ آور نے ایک پولیس تھانے پر حملہ کیاپولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پولیس سٹیشن کے باہر اڑا دیا جس سے آدھی عمارت تباہ ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔ اس حملے میں چھبیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکندریہ میں ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شام کی سرحد کے نزدیک ہونے والے خود کش حملوں میں بھی گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس زخمی ہو گئےعراقی عوام کوامریکی فوجی  اور القاعدہ کے دہشت گرد تشدد کا مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں

 

News ID 463413

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha