مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور انکے ہمراہ وفد کو ویزا طادر کرنے میں عمدا اور جان بوجھ کر تاخیر کی جس کی وجہ سے صدر احمدی نژاد سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں عملی طور پر شرکت کرنے سے رہ گئے ہیں پروگرام کے مطابق صدر احمدی نژاد کی سرپرستی میں ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی جہاں صدر احمدی نژاد سکیورٹی کونسل کے ارکان کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں آگآہ کرتے لیکن امریکہ نے ویزا صادر کرنے میں جان بوجھ کر تاخير کی جس کی بنا پر صدر اور ان کے ہمراہ وفد عملی طور پر سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں سکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد پر رائے شماری ہوگی پروگرام کے مطابق رائے شماری سے قبل صدر احمدی نژاد کو سکیورٹی کونسل کے ارکان سے خطاب کرنا تھا امریکہ ، برطانیہ اور فرانس آج اس قرارداد پر رائے شماری کرنے پر مصر ہیں یہ تینوں ممالک ویٹو کا حق رکھتے ہیں
صدر احمدی نژاد
صدر احمدی نژاد نے ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام ملتوی کردیا ہے
وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور انکے ہمراہ وفد کو ویزا صادر کرنے میں عمدا اور جان بوجھ کر تاخیر کی ہے جس کی وجہ سے صدر احمدی نژاد سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں عملی طور پر شرکت نہیں کرپائیں گے
News ID 463334
آپ کا تبصرہ