مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سمیت سات مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم " او آئی سی" کے سیکرٹری جنرل ایک مشاورتی اجلاس کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں جمع ہو رہے ہیں پاکستان کے علاوہ مصر، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا اور ترکی کے وزرائے خارجہ اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں مشرق وسطی کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب میں مسلم ممالک کی ایک کانفرنس بلانے پر غور کیا جائے گا۔پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز اس اجلاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے اور اس کے اختتام پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سمیت تمام شرکاء صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اجلاس میں فلسطین، لبنان اور عراق کی صورتحال اور ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
پاکستانی وزیر اعظم کا افتتاحی تقریب سے خطاب
پاکستان میں سات مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشرق وسطی کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہورہا ہے
![پاکستان میں سات مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشرق وسطی کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہورہا ہے پاکستان میں سات مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشرق وسطی کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہورہا ہے](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2006/01/174560.jpg)
پاکستان سمیت سات مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم " او آئی سی" کے سیکرٹری جنرل ایک مشاورتی اجلاس کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں جمع ہو رہے ہیں
News ID 453112
آپ کا تبصرہ