مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی اٹھائسویں بہار اور سالگرہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ان کی کابینہ کے وزراء اور دیگر اعلی عہدیداروں نے آج صبح امام خمینی کے روضہ مبارک پر پہنچ کر انکے اعلی اہداف و مقاصد کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے کابینہ نے زیارت اور فاتحہ خوانی کے بعد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حضور احترام ادا کیا واضح رہے کہ اس تقریب میں امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک کے متولی سید حسن خمینی بھی صدر اور کابینہ کے وزراء کے ہمراہ تھے اس کے بعد صدر اور وزراء نے بہشت زہرا(س) میں شہیدوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کی سرخ راہ پر گامزن رہنے کے لئے تجدید عہد کیا
امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کے ساتھ تجدید عہد
صدراحمدی نژاد اور ان کی کابینہ نے امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے
صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے ارکان نےآج صبح امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر پہنچ کر انکے اعلی اہداف و مقاصد کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے
News ID 442189
آپ کا تبصرہ