مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوب مغربی ضلع ہنگو میں امام بارگاہ کے سامنے راکٹ گرنے اور اس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اورچودہ زخمی ہوگئے ہیں حملے کے فوری بعد شہر کو فوج کے حوالے کر کے وہاں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک ماتمی جلوس امام بارگاہ میں داخل ہورہا تھا تاہم جلوس میں کسی کی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ امام حسین (ع) کے جلوس عزا پر دہشت گردوں کےحملے کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں پاکستانی پولیس نے کئی دہشت گرد حملوں کو ناکام بنادیا ہے دہشت گرد حملوں میں کئی پولیس افسر اور جوان جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن دہشت گردوں کی مذموم کوششوں کے باوجود پاکستان کے شیعہ اور سنی مسلمان مل کر اپنے نبی کریم (ص) کو انکے فرزند حضرت امام حسین (ع) کی دردناک شہادت کے موقع پر پرسہ دے رہے ہیں
پاکستان
پاکستان کے شہر ہنگو میں عزاداروں پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوب مغربی ضلع ہنگو میں امام بارگاہ کے سامنے راکٹ گرنے اور اس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اورچودہ زخمی ہوگئے ہیں
News ID 441226
آپ کا تبصرہ