26 دسمبر، 2006، 11:04 PM

پارلیمنٹ کے 206 نمائندوں نے خط لکھا ہے

جوہری توانائی تمام ممالک کا مسلّم حق ہے// ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سکیورٹی کونسل کی قرارداد مغربی ممالک کی متضاد پالیسی کا مظہر ہے

جوہری توانائی تمام ممالک کا مسلّم حق ہے// ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سکیورٹی کونسل کی قرارداد مغربی ممالک کی متضاد پالیسی کا مظہر ہے

پارلیمنٹ کے 206 نمائندوں نے بین الاقوامی پارلیمانی سربراہوں اور نمائندوں ، بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں اورماہرین کے نام ایک خط میں سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار ک رپورٹ کے مطابق یہ خط اراک کے نمائندے نے نامہ نگاروں کے درمیان تقسیم کیا جو ایشیائی پارلیمانی کونسل کے اقتصادی اور اجتماعی کمیشن کے رکن ہیں اس خط میں ایرانی پارلیمنٹ کے 206 نمائندوں نے بین الاقوامی پارلیمانی سربراہوں اور نمائندوں بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں اورماہرین کے نام ایک خط میں سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے محروم کرنے کی کوشش میں ہیں اس خط میں آیا ہے کہ سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد بین الاقوامی اور قانونی معیاروں کے برخلاف ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بعض مغربی حکومتیں ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے روکنا چاہتی ہیں اور بعض قوموں کی علمی و تحقیقی ترقی کی مخالف ہیں اس خط میں صیہونی وزير اعظم ایہود اولمرت کی جانب سے ایٹمی ہتھیار رکھنے کے اعتراف اور واشنگٹن کی جانب سے اس کا جواز پیش کرنے پر عالمی برادری کی غفلت اور سکوت پر تنقید کی گئی ہے ایرانی نمائندوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے والی قراردادیں ایران کی علمی اور جوہری توانائی کے میدان میں ترقی اور پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا

News ID 427213

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha