فلسطینی سرزمین پر فلسطینی حکومت قائم ہوکر رہے گی // جمہوری اسلامی ایران فلسطینی حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ اور اسکے ہمراہ وفدکے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ فلسطین کے نام نشان کو مٹانے کی 60 سال سے کوششیں جاری ہیں لیکن دشمن اپنی ان کوششوں میں آج تک کامیاب نہیں ہوسکا اور یہ قدرت کی نشانیوں میں سے ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ فلسطینیوں کی استقامت ، پائداری ، جد وجہد اور قیام کےذریعہ فلسطینی سرزمین پر فلسطینی حکومت قائم ہوکر رہے گی

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ اور اسکے ہمراہ وفدکے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ فلسطین کے نام نشان کو مٹانے کی 60 سال سے کوششیں جاری ہیں لیکن دشمن اپنی ان کوششوں میں آج تک کامیاب نہیں ہوسکا اور یہ قدرت کی نشانیوں میں سے ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ فلسطینیوں کی استقامت ، پائداری ، جد وجہد اور قیام کےذریعہ فلسطینی سرزمین پر فلسطینی حکومت قائم ہوکر رہے گی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین پر قبضے کی ابتدائی دہائیوں میں فلسطینیوں کے نہایت سخت حالات اور عرب ممالک کی طرف سے عدم حمایت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کے باوجود آج ساٹھ سال بعد فلسطینیوں میں اپنی شناخت برقرار رکھنے کا جذبہ پہلے سےکہیں زيادہ ہے اس کے علاوہ جو حکومت فلسطین میں بر سر اقتدار آئی ہے وہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے سرگرم عمل ہے اور روز بروز اس میں کامیاب ہورہی ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ جمہوری اسلامی ایران  فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ایرانی عوام اور حکومت فلسطینی عوام کے درد و غم میں برابر کے شریک ہیں اس ملاقات میں فلسطین کے وزير اعظم نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے رہبر معظم کو آگاہ کیا اور ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کی بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام اپنے تمام حقوق کی باز یابی تک اپنے جہاد کو جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی غاصب حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے     

News Code 419325

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =