مہر خبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر ڈاكٹر احمدي نژاد نے يونيورسٹيوں كے نئے درسي سال كے آغاز پر ايران كے ايٹمي پروگرام كي آخري صورتحال كے بارے ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے مخالفين نے ايران كي پيشرفت اور ترقي كو روكنےكے لئے ايك ايسا سياسي كھيل شروع كيا ہے جس كي كوئي قانوني حيثيت نہيں ہے انھوں نے كہا كہ ايران اپني پرامن ايٹمي سرگرمياں ہرگز نہيں روكے گا صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ہماري ايٹمي سرگرمياں اين پي ٹي معاہدے كے دائرے ميں رہ جاري ہيں اور ہم اپنے ايٹمي حقوق سے ايك اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹيں گے صدر جناب احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ايراني عوام ايٹمي سرگرميوں كے سلسلے ميں اپنے حق كے استعمال كا پختہ عزم كيے ہوئے ہے اور كسي كو بھي قوم كے قانوني اور مسلمہ حقوق سے دستبردار ہونے كا حق نہيں ہے صدر احمدي نژاد نے امريكہ اور بعض مغربي ممالك كي طرف سے ايران كي پرامن ايٹمي سرگرميوں كي مخالفت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے دشمن ايٹمي ہتھياروں كے بہانے ايران كي ترقي اور پيشرفت كي مخالفت كررہے ہيں انہوں نے يورينيم كي افزودگي معطل كرنے پر مغرب كے اصرار كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ملت ايران كسي بھي صورت ميں اپنے حق سے دستبردار نہيں ہوگي اور قومي حقوق كي حافاظت كے لئے بيدار ہورہوشيار رہنا چاہيے صدر نے واضح طور پر كہا كہ ہمارا ايٹمي پروگرام بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي نگراني اور اين پي ٹي معاہدے كي روشني ميں جاري ہے اور جاري رہے گا
صدر ڈاكٹر احمدي نژاد نے كہا ہے كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے مخالفين نے ايران كي پيشرفت اور ترقي كو روكنےكے لئے ايك ايسا سياسي كھيل شروع كيا ہے جس كي كوئي قانوني حيثيت نہيں ہے
News ID 387723
آپ کا تبصرہ