مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ايران كے نائب صدر پرويز داؤدي نے پاكستاني وزير اعظم شوكت عزيز كے ساتھ ايك مشتركہ كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران كي فوجي حمكت عملي ميں جوہري ہتھياروں كي كوئي جگہ نہيں ہے ليكن ايران اپنے پرامن جوہري پروگرام سے ہرگزدستبردار نہيں ہو گاپاكستان كے وزير اعظم شوكت عزيز نے ايران كے جوہري معاملے كا پر امن حل تلاش كرنے كي حمايت كي ہے نائب صدر جناب داؤدي نے زور ديكر كہا كہ جوہري ہتھيار ركھنا مذہبي اور ايماني روح كے منافي ہےاسلام آباد ميں دونوں رہنماؤں نے پاكستان اور ايران كے درميان ترجيحي تجارتي محصولات اور كسٹمز كے شعبے ميں تعاون كے بارے ميں دو مفاہمتي يادداشتوں پر دستخط كے بعد پريس كانفرنس ميں كہا كہ انہوں نے ايران پاكستان بھارت گيس پائپ لائن منصوبے اور دونوں ممالك كے درميان تجارت بڑھانے كے بارے ميں مذاكرات كئے ہيں پاكستاني وزير اعظم كے مطابق گيس پائپ لائن منصوبے ميں گيس كے نرخوں پر ابھي كچھ اختلافات باقي ہيں جو جلد ہي دور كر لئے جائيں گےجبكہ ايراني نائب صدر نے كہا كہ ايران اس منصوبے كو جلد عملي جامہ پہنانے كے حق ميں ہے اور اس منصوبے سے خطے ميں پاكستان،ايران اور ہندوستان كے تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا ايران كے نائب صدر نے كہا كہ ايران كے پرامن جوہري پروگرام كي صرف دوتين ہي ممالك مخالفت كرتے ہيں اور انكي مخالفت ايران كے ساتھ ديرينہ دشمني كي بنا پر ہے انھوں نے كہا كہ عالمي برادري كو ايران كے پر امن ايٹمي پروگرام پر بالكل كوئي تشويش نہيں ہے انھوں نے كہا كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے خلاف چند مغربي ممالك كھوكھلا پروپيگنڈہ كرر ہے ہيں
ايران كے نائب صدر پرويز داؤدي نے كہا ہےكہ
ايران كي فوجي حمكت عملي ميں جوہري ہتھياروں كي كوئي جگہ نہيں ہے

ايران كے نائب صدر پرويز داؤدي نے پاكستاني وزير اعظم كے ساتھ ايك مشتركہ كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران كي فوجي حمكت عملي ميں جوہري ہتھياروں كي كوئي جگہ نہيں ہے ليكن ايران اپنے پرامن جوہري پروگرام سے ہرگزدستبردار نہيں ہو گا
News ID 331625
آپ کا تبصرہ