مہرخبررساں ايجنسي نے روسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كي جوہري توانائي كے ادارے كےسربراہ سرگئي كرينيكو نے بوشہر ميں زيرتعمير ايران كے ايٹمي بجلي گھر كا دفاع كرتے ہوئے كہا كہ اس سے ايٹمي عدم پھيلاؤ كے دائرہ كار كو كوئي خطرہ نہيں انھوں نے كہا ہے كہ ہر ملك كو اس فيصلے كا حق ہے اسے كس ملك كے ساتھ اور كس نوعيت كا تعاون كرنا چاہيے انھوں نے كہا كہ بوشہر كے ايٹمي پلانٹ سے كسي بھي ملك كو خطرہ نہيں ہے اطلاعات كے مطابق روسي وزارت خارجہ كے ترجمان ميخائل كيمينن نے كہا كہ بوشہر ميں روسي تعاون سے ايٹمي پاور اسٹيشن كے قيام سے كسي بھي ملك كو كوئي خطرہ نہيں، يہ ايٹمي اسٹيشن مكمل روسي نگراني اور بين الاقوامي قوانين كے تحت تيار ہو رہا ہے اور ايٹمي ايجنسي كے ماہرين اس كا ہميشہ معائنہ ركتے رہتے ہيں امريكي نائ وزير خارجہ نے روس سے كہا تھا كہ وہ ايران كے ساتھ بوشہر كے ايٹمي پلانٹ پر تعاون ختم كردے جسے روس نے واضح طور پر مسترد كركے امريكہ و مايوس كرديا ہے
روس نے ايران كے ساتھ جاري سويلين جوہري معاہدے كوختم كرنے كے امريكي مطالبے كومسترد كر ديا ہے
News ID 314780
آپ کا تبصرہ