13 جون، 2005، 1:25 PM

لبنان كے پارليماني انتخابات كا تيسرا مرحلہ مكمل

لبنان كے تيسرے مرحلےكے انتخابات ميں حزب اللہ لبنان اور تحريك امل كے اتحاد كو واضح كاميابي حاصل ہوئي ہے

لبنان كے تيسرے مرحلےكے انتخابات ميں حزب اللہ لبنان اور تحريك امل كے اتحاد كو واضح كاميابي حاصل ہوئي ہے

لبنان كے پارليماني انتخابات كے تيسرے مرحلے ميں كل ووٹنگ مكمل ہوگئي ابتدائي اندازوں كے مطابق حزب اللہ لبنان اور تحريك امل كے اتحاد كو واضح كاميابي حاصل ہوئي ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے تيسرے مرحلےكے انتخابات ميں حزب اللہ لبنان اور تحريك امل كے اتحاد كو واضح كاميابي حاصل ہوئي ہے

اس مرحلے ميں دو صوبوں  جبل اور بقاع ميں اٹھاون نشستوں پر انتخابات ہوئے ہيں ادھر بعلبك كے علاقے ميں حزب اللہ اور اس كي اتحادي تنظيموں نے ساري نشستيں جيت لي ہيں انتخابات كا چوتھا مرحلہ آئندہ اتوار كو ہوگا جس ميں شمالي لبنان كي 28 نشستوں كے ليے ووٹ ڈالے جائيں گے ادھروليد جنبلاط نے تسليم كرليا ہے كہ انہيں اور ان كے اتحاديوں كو انتخابات ميں شكست كا سامنا ہےياد رہے كہ لبناني پارليمنٹ كي كل 128 نشستيں ہيں

 

News ID 194774

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha