مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میناب میں پرائمری اسکول پر امریکی اور صہیونی حملے کو انسانی حقوق کے دعویداروں کے لئے مایہ ننگ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی دردناک بات نہیں کہ ایک باپ اپنے ایسے بچے کو سپرد خاک کرے جسے ابھی اس کی آغوش میں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکہ کی حکومت اور صہیونی حکومت میناب کے 168 بچوں کے قتل کی ذمہ دار ہیں۔ ہم اس واقعے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یہ جرم انسانی حقوق کے دفاع کے دعوے داروں کی منافقت کو بے نقاب کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ