مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل دریادار حبیب اللہ سیاری نے مشہد کے الغدیر کمپلیکس میں منعقدہ فوج کے چھٹے نوجوان جوڑوں کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ایران کے حوالے سے فوج کی ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا پہلا مشن ملک کی ارضی سالمیت کا تحفظ ہے، جو وطن کی سرحدوں پر فوجی اہلکاروں کی پُرعزم اور جانبازانہ موجودگی کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی خودمختاری کا تحفظ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا دوسرا مشن ہے۔ یہ ایسا فریضہ ہے جو دشمنوں کو ملک پر تسلط قائم کرنے سے روکتا ہے۔
چیف آف اسٹاف نے وضاحت کی کہ فوج کا تیسرا مشن اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ ہے۔ ہمیں فوج میں اسی لیے بھرتی کیا گیا ہے تاکہ ان تینوں مشنوں کی شایانِ شان تکمیل کے لیے پوری جانفشانی سے جدوجہد کریں۔
جنرل سیاری نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار عوام کے درمیان خصوصی مقبولیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ فوجی وردی میں حرمِ مطہر امام رضا علیہ السّلام میں حاضر ہوتے ہیں تو فوجی اہلکاروں کے لیے عوام کی عقیدت اور محبت کو بخوبی محسوس کرتے ہیں۔ یہی بات اسلامی وطن کے دفاع کے حوالے سے ہماری ذمہ داری اور مشن کو مزید سنگین بنا دیتی ہے۔
انہوں نے مردوں کی کامیابی میں شریکِ حیات کے تعمیری کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خاندانی ماحول میں سکون اور اطمینان پیدا کرکے اپنے شوہروں کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
ایرانی فوج کے معاونِ رابطہ کار نے زور دیتے ہوئے کہا: ہر کامیاب مرد کو یہ جاننا چاہیے کہ اس کی کامیابی کا ایک اہم حصہ اپنی شریکِ حیات کی رفاقت، حمایت اور مؤثر کردار کا مرہونِ منت ہے۔
چیف آف اسٹاف نے امام خمینیؒ کی خدمت میں حاضری دینے والے بعض نوجوان جوڑوں اور ان کی جانب سے ازدواجی زندگی کے لیے نصیحت کی درخواست کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام خمینیؒ نے انہیں فرمایا تھا: جاؤ، ایک دوسرے کے ساتھ نباہ کرو۔
انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی نصیحت اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ مشترکہ زندگی نشیب و فراز، تلخیوں اور شیرینیوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ اگر میاں بیوی باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں تو وہ تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔
سیاری نے کہا کہ زندگی کے ہر دور کی اپنی خوبصورتیاں اور خوشگوار پہلو ہوتے ہیں۔
انہوں نے نوجوان جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حرمِ مطہر امام رضا علیہ السّلام میں ایک دوسرے کے ساتھ عہد و پیمان باندھا ہے، اس عہد و پیمان کے وفادار رہیں۔
آپ کا تبصرہ