26 نومبر، 2026، 9:01 PM

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سینیٹر کے دعوے پر اسماعیل بقائی کا طنز

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سینیٹر کے دعوے پر اسماعیل بقائی کا طنز

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹر جان کورنن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کی یونگ بیون تنصیب کو ایران سے منسوب کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر امریکی سینیٹر جان کورنن کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دعوے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے ایک فارسی ضرب المثل کے ذریعے امریکی سینیٹر کے بیان کا تمسخر اڑایا، جس میں ایک ایسے شخص کا ذکر ہے جو کسی واقعے کو بیان کرتے ہوئے مسلسل غلطیاں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی سینیٹر خود کو صرف اے آئی پی اے سی (AIPAC) کے تحریری بیانات اور ایران کے خلاف اشاروں کنایوں تک محدود نہ رکھتے تو انہیں ابتدا ہی میں سمجھ آجاتا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے 18 نومبر کو اپنے بیان میں یونگ بیون میں یورینیم افزودگی کی تنصیبات کی ترقی کا ذکر کیا تھا، اور یہ تنصیب ایران میں نہیں بلکہ شمالی کوریا میں واقع ہے۔

News ID 1943144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha