26 نومبر، 2026، 7:53 PM

ایران کی سرحدی سالمیت یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، جنرل وحیدی

ایران کی سرحدی سالمیت یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل وحیدی نے ہفتہ بسیج کے موقع پر خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحدی سالمیت یا قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ایرانی مسلح افواج اور عوام کی جانب سے فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل وحیدی نے ہفتہ بسیج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سامنا ایرانی عوام کے بھرپور ردعمل سے کیا جائے گا۔

وحیدی نے کہا کہ ایک مضبوط ایران کے تصور کو عملی جامہ پہنانے اور قومی ترقی و طاقت کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کی وسیع عوامی صلاحیتوں اور بسیج کے جذبے سے بھرپور استفادہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسیج، استکبار اور صہیونی محاذ کی جانب سے درپیش ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے نظام کا ایک طاقتور بازو بن کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

میجر جنرل وحیدی نے خبردار کیا کہ ایران کی سرحدی سالمیت اور قومی سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایرانی مسلح افواج اور عوامی قوتوں کی جانب سے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا اور دشمن کو ایسے غیرمتوقع سرپرائزز کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

News ID 1943146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha