26 نومبر، 2026، 7:18 PM

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے

سپاہِ پاسداران کی بحریہ کے مطابق، آبنائے ہرمز میں بندرگاہ خصب کے شمال میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بندرگاہ خصب کے شمال میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دھماکوں سے تباہ ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان کے مطابق، ان میں سے ایک سپر ٹینکر تھا جو 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جا رہا تھا اور اس وقت آگ کی لپیٹ میں تھا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے بتایا کہ دونوں ٹینکرز کی شناخت واضح نہیں تھی، ان کے نیویگیشن سسٹم بند تھے اور وہ امریکی فوجی لڑاکا طیاروں کی مدد سے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

News ID 1943143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha