مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایک سپر پاور ایران کی تعمیر صرف فوجی طاقت سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے انسانی سرمایہ، قومی عزم، علم اور عوام میں احساسِ ذمہ داری کا جذبہ بھی ضروری ہے۔
جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج بسیج کو صرف دفاعی میدان تک محدود ہو کر نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ سلامتی اور قومی اقتدار سے لے کر علم و ٹیکنالوجی تک، معیشت اور پیداوار سے لے کر تعمیر و ترقی اور محرومیت کے خاتمے تک، اس کے کردار کو وسیع تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ صلاحیت دنیا میں ایک طاقتور اور مؤثر ایران کی تشکیل کے بنیادی ستونوں میں سے ایک بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سپر پاور ایران کی تعمیر صرف فوجی طاقت سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے انسانی سرمایہ، قومی عزم، علم اور عوام میں احساسِ ذمہ داری کا جذبہ ضروری ہے۔ بسیج اس قومی طاقت کے ستونوں میں سے ایک ہے۔
آپ کا تبصرہ