مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ رپورٹ، سیستان و بلوچستان کے ضلع زہک کی مواصلاتی شاہراہوں پر دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا ایک بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ بم ضلع زہک کے نواحی گاؤں کود کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی اور اسرائیلی عناصر کے آلہ کار اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم اس طرح کی اندھا دھند اور امن و امان کے خلاف کارروائیاں علاقے کے بے گناہ شہریوں کی جانوں اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بھی شرپسند عناصر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سیستان و بلوچستان کے متعدد شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین، مرد، علما، قبائلی عمائدین اور حتیٰ کہ چھ ماہ کا ایک شیرخوار بچہ بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ