مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کی آئی جی میٹل یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید 24 گھنٹے کی ہڑتال کرے گی۔ یونین نے ملک کے شمالی علاقوں میں واقع 19 کمپنیوں کے 23 ہزار کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجرتوں میں اضافے کے مطالبے کے حق میں اس ہڑتال میں شریک ہوں۔
یونین کے اہم عہدیداروں میں سے ایک ڈینیئل فریڈرک نے کہا کہ اس مطالبے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور یونین کے ارکان اپنے مطالبات منوانے اور ملازمتوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
آئی جی میٹل یونین کے مطابق، جمعے کے روز 17 عمارتوں اور صنعتی تنصیبات میں کام کرنے والے 12 ہزار 300 ملازمین نے کام چھوڑ کر طے شدہ ہڑتال میں حصہ لیا تھا۔
ہڑتال سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں مرسڈیز بینز، سیمنز گیمسا اور جہاز سازی کی کمپنی مائر ویرفٹ شامل ہیں۔
جرمنی کی سب سے بڑی مزدور یونین نے اجرتوں میں 5 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ آجرین نے تجویز دی ہے کہ ابتدائی 20 ماہ کے دوران اجرتوں میں کوئی مستقل اضافہ نہ کیا جائے اور جولائی 2028 سے اجرتوں میں صرف 1.3 فیصد اضافہ کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ