1 اکتوبر، 2026، 5:20 PM

ایران اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی ملاقات، باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

ایران اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی ملاقات، باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے مرکز برائے سیاسی و بین الاقوامی مطالعات کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے ماسکو کے دورے کے دوران روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں سفارت کاروں نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی میدان میں تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس دوران مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی بھی زیر بحث آئی۔

روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ملاقات دوستانہ، تعمیری اور باہمی اعتماد کی فضا میں ہوئی اور اس کا مقصد جامع اسٹریٹجک معاہدے کے فریم ورک میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

ایران اور روس اسٹریٹجک اتحادی ہیں اور دونوں ممالک مختلف امور پر مسلسل مشاورت کرتے رہے ہیں۔ خاص طور پر جنوری 2025 میں ماسکو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مشاورت میں مزید وسعت آئی ہے۔ یہ معاہدہ اسی سال اکتوبر میں نافذ العمل ہوا تھا۔

News ID 1941786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha