18 ستمبر، 2026، 12:31 PM

پینٹاگون یورپ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے پر غور کر رہا ہے

پینٹاگون یورپ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے پر غور کر رہا ہے

امریکی محکمہ جنگ یورپ میں تعینات اپنے تقریباً ایک تہائی فوجیوں کو واپس بلانے کے ممکنہ منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون یورپ سے تقریباً ایک تہائی امریکی فوجی دستوں کے انخلا کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ منصوبہ نافذ کیا جاتا ہے تو یورپ میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ بعض امریکی طیارے، بحری جہاز اور فوجی ہتھیار بھی اس خطے سے واپس منتقل کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

News ID 1941454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha