18 ستمبر، 2026، 10:03 AM

سعودی عرب نے یمن میں 1200 سے زائد مساجد مسمار کر دیں

سعودی عرب نے یمن میں 1200 سے زائد مساجد مسمار کر دیں

یمن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ کے دوران ملک بھر میں 1200 سے زائد مساجد مسمار کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے بتایا کہ سعودی حملوں کے دوران صرف صوبہ صعدہ میں 303 مساجد مسمار کی گئیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں یمن کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کے سرکاری فوجی ذرائع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات جھوٹ اور سعودی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔

حزام الاسد نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف کئی برس سے جاری جنگ کے دوران سعودی عرب نے ملک بھر میں 1200 سے زائد مساجد مسمار کیں۔

دریں اثنا، یمنی علماء نے ایک بیان میں یمنی مسلح افواج کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے سعودی مؤقف کو سختی سے مسترد کر دیا۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، علماء کے بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی عرب کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ یمن کے خلاف کسی بھی ملک کی جارحیت صہیونی دشمن کو مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

یمنی علماء نے اپنے بیان میں حرمین شریفین کو سیاسی اور استعماری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس طرزِ عمل کو عالمِ اسلام کے مفادات کے منافی قرار دیا۔

News ID 1941450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha