15 ستمبر، 2026، 6:27 AM

سعودی تیل پائپ لائن کئی ہفتوں تک بند رہے گی

سعودی تیل پائپ لائن کئی ہفتوں تک بند رہے گی

باخبر ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن، جسے گزشتہ ہفتے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، نقصانات کی مرمت کی وجہ سے کئی ہفتوں تک بند رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے دو باخبر حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن، جسے گزشتہ ہفتے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، نقصانات کی مرمت کی وجہ سے کئی ہفتوں تک بند رہے گی۔

ان با ذرائع حکام نے بتایا کہ ایک بڑی پمپنگ تنصیب سمیت پہنچنے والے نقصانات کی مرمت میں تین سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرمتی ٹیموں کی سرگرمیوں کے دوران پائپ لائن جزوی طور پر اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔

واضح رہے ان حکام نے میڈیا سے معلومات فراہم نہ کرنے اور نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی۔

1200 کلومیٹر (745 میل) طویل اس پائپ لائن کے ذریعے روزانہ زیادہ سے زیادہ 70 لاکھ بیرل تیل منتقل کیا جا سکتا ہے؛ تاہم گزشتہ جمعرات کو اس تنصیبات پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پائپ لائن کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

News ID 1941365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha