13 ستمبر، 2026، 9:33 AM

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، صدر پزشکیان

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو طاقت اور دھونس کے ذریعے سرنڈر نہیں کرایا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ایران دشمن کے سامنے کبھی اپنا سر نہیں جھکائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکی جنگجو ہیں تو انہیں ایرانی بہادر فوجی دستوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ جنگ میں غیر فوجی بنیادی ڈھانچے، غذائی وسائل اور عوام کے معاش کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن انسان ہیں تو پھر لوگوں کو پانی، غذا اور ادویات تک رسائی سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے؟

ایرانی صدر نے تاکید کی کہ ایرانی قوم کو طاقت کے ذریعے تسلیم نہیں کرایا جا سکتا۔

News ID 1941327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha